چین کے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی زانگ میں بدھ کے روز 44 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد سرکاری حکام، سفارت کار، مختلف شعبوں کے ماہرین، کاروباری اداروں اور میڈیا نمائندے جمع ہوئے جہاں انہوں نے علاقے کی پائیدار ترقی کے لئے اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا۔
چین کے علاقے شی زانگ کی ترقی پر 2025 کے فورم کی میزبانی شی زانگ کی علاقائی حکومت نے کی جس کا مرکزی موضوع تھا "خوبصورت شی زانگ کی دریافت اور بلندپہاڑی علاقے پر ایک نیا باب رقم کرنا۔” یہ فورم جن اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرتا ہےان میں عالمی رابطہ کاری، شی زانگ کے نئے دور میں حکمرانی کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے رہنما اصول، شی زانگ کا تشخص بنانا، اس کا ترقیاتی فلسفے اور عملی راستے شامل ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): پیئر میروش نیکوف، مہمان، فرانس
“جب میں یہاں (شی زانگ) آیا تو میں نے دیکھا کہ قدرتی ماحول محفوظ رکھا گیا ہے اور پانی کی بھی حفاظت کی گئی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): پاؤلو سباتینی، مہمان، اٹلی
"مجھے محسوس ہوا کہ شی شانگ ترقی اور روایتی ورثے کے احترام کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جو شی زانگ دنیا کو دے سکتا ہے اور میں اس سے بہت متاثر ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ایرک نیلسن، مہمان، امریکہ
"اس بار میری شی زانگ کی سفَر کا سب سے اہم مقصد یہ جاننا ہے کہ شی زانگ کی کہانی دنیا کے سامنے کس جدید انداز میں بیان کی جائے تاکہ دنیا جان سکے کہ شی زانگ حقیقت میں کیسا ہے۔”
نینگچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
شی زانگ کی ترقی اور مستقبل کے وژن پر عالمی فورم کا انعقاد
44 ممالک اور خطوں کی 400 شخصیات شریک ہوئیں
"خوبصورت شی زانگ کی دریافت اور ایک نیا باب رقم کرنا” موضوع تھا
ماہرین نے پائیدار ترقی اور شہری منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا
شی زانگ کی ترقیاتی حکمت عملی اور کامیابیوں کا بھی تفصیلی جائزہ
فورم کے شرکا کا مقامی ترقی اور عالمی تجربات کے اشتراک پر غور
جدید ٹیکنالوجی اور روایتی اقدار کے توازن کو ترقی کے لئے اہم قرار دیا
سرمایہ کاری، تعاون اور مستقبل کے منصوبے بھی زیربحث آئے
شی زانگ کی مستقبل کی ترقی کے امکانات پیش کئے گئے
ماہرین نے شی زانگ ماڈل کی دیگر خطوں کے لئے اہمیت بیان کی




