بدھ, نومبر 5, 2025
پاکستاندرختوں کی کٹائی، سہیل آفریدی کا ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا...

درختوں کی کٹائی، سہیل آفریدی کا ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے درختوں کی کٹائی پر ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محکمہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کا اجلاس ہوا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ جنگلات قوم کی امانت ہیں، ان کی لوٹ مار برداشت نہیں کی جائے گی، درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہوں گے۔

انہوں نے غیر قانونی شکار کیخلاف بھی بھرپور کریک ڈائون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی تجارت میں ملوث افراد کو فورا گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کو عالمی معیار کے مطابق یقینی بنائیگی، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سخت ترین قانونی اصلاحات اور سزائوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، قانون کی خامیوں کے باعث قومی وسائل کی لوٹ مار ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو قانون میں موجود سقم کی نشاندہی کر کے نئی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں