بدھ, نومبر 5, 2025
تازہ ترینفشریز اور ایکوا کلچر میں وسیع امکانات موجود، بلیو اکانومی معیشت میں...

فشریز اور ایکوا کلچر میں وسیع امکانات موجود، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب لا سکتی ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فشریز اور ایکوا کلچر میں وسیع امکانات موجود ہیں، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب لا سکتی ہے، میری ٹائم ایکسپو پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، ڈھائی سال میں معاشی استحکام کے ٹھوس اقدامات سے افراطِ زر میں نمایاں کمی ہوئی، وزارتوں میں بہترین ہم آہنگی سے معیشت مضبوط ہو رہی ہے، دوست ممالک کا تعاون بھی حاصل ہے۔

میری ٹائم ایکسپو میں وزیر خزانہ نے اسلام آباد سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کیلئے پاک بحریہ اور وزارت بحری امور مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ تقریب پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں امکانات کی وسیع دنیا موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے، افراط زر میں زبردست کمی ہوئی جبکہ پالیسی ریٹ میں بھی کمی لائی گئی، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معیشت کے استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی، تجارت اور معیشت کے استحکام کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں