منگل, نومبر 4, 2025
تازہ ترینایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا ہانگ کانگ میں دفتر قائم کرنے کا...

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا ہانگ کانگ میں دفتر قائم کرنے کا اعلان

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے ہیڈکوارٹرز کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے پیر کے روز اپنے بڑھتے ہوئے کاروباری تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ہانگ کانگ میں ایک دفتر قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس نئے دفتر کے قیام کے لئے اے آئی آئی بی کی ضروریات کو فعال طور پر پورا کرے گی اور اس مقصد کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے سیکرٹری مالیاتی خدمات و خزانہ کرسٹوفر ہوئی نے کہا ہے کہ اے آئی آئی بی کے ایک رکن کی حیثیت سے چین کا ہانگ کانگ اپنی متحرک کیپیٹل مارکیٹوں، عالمی معیار کی پیشہ ورانہ خدمات اور متنوع مالیاتی مصنوعات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک کے آپریشنز میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ اس معاونت میں پروجیکٹ فنانسنگ، بانڈز کا اجرا اور سرمایہ کاری و مالیاتی انتظام شامل ہیں۔

اے آئی آئی بی جنوری 2016 میں قائم کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، دولت کی تخلیق اور بنیادی ڈھانچے اور دیگر پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے ایشیا میں انفراسٹرکچر کے رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔ چین کا ہانگ کانگ جون 2017 میں اے آئی آئی بی کا رکن بنا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں