چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 8 ویں چین بین الاقوامی درآمدات نمائش (سی آئی آئی ای) کے مرکزی مقام نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹر (شنگھائی) کے جنوبی سکوائر کا بیرونی منظر دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
باکو(شِنہوا)جارجیا کی ریاستی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ جارجیا، جو اس سال شنگھائی میں ہونے والی چائنہ بین الاقوامی درآمدات نمائش (سی آئی آئی ای) میں بطور اعزازی ملک شرکت کرے گا، چین کے ساتھ اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
انٹرپرائز جارجیا کے ڈپٹی سی ای او تورنیکی زیراکشویلی نے شِنہوا کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ یہ دنیا کا پہلا بڑا تجارتی میلہ ہے جو صرف درآمدات کے لئے مخصوص ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میلہ چین کے کھلے پن اور عالمی شراکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم جارجیا کو دنیا کی سب سے متحرک صارف منڈی میں اپنی شناخت قائم کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ سی آئی آئی ای جارجیا کے برآمد کنندگان کو ملکی سطح پر اپنی شناخت کا فائدہ اٹھا کر انہیں مارکیٹ میں تیزی سے داخل ہونے، تجارت کو وسعت دینے اور اپنی مصنوعات کو اجاگر کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 سے انٹر پرائز جارجیا سی آئی آئی ای میں اپنے ملک کی شرکت کی قیادت کر رہا ہے۔ اس سال بطور ادارہ اپنی 8 ویں شرکت اور بطور اعزازی ملک پہلی شرکت کرتے ہوئے ہم تقریباً 40 کمپنیاں نمائش میں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش مارکیٹ میں داخلے کو فروغ دیتی ہے اور چین میں جارجیا کے تشخص کو مضبوط کرتی ہے۔



                                    
