سرگودھا: سرگودھا میں تلخ کلامی پر8 ویں جماعت کے طالبعلم نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگوددھا کے علاقے ظفر کالونی میں 8 ویں جماعت کے طالبعلم نے تلخ کلامی پر گھر جا کر ہم جماعت دوست کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ انٹر نیٹ پر ہونیوالی تلخ کلامی ہے، دونوں طالبعلم آپس میں گہرے دوست تھے۔ پولیس کے مطابق مقتول بچے کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،13 سالہ ملزم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روپوش ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
