امریکہ نے جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی کی گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا، جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہوں گے ہم جس قسم کے ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، وہ صرف سسٹم ٹیسٹ ہیں، یہ جوہری دھماکے نہیں ہیں بلکہ انہیں ہم نان کریٹیکل ایکسپلوژنز کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اِن دھماکوں کا مقصد صرف یہ جانچنا ہے کہ آیا ہتھیار کے باقی تمام نظام صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں اور کسی حقیقی جوہری دھماکے کی صورت میں فعال ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجربات ایسے تمام حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو جوہری ہتھیار کو متحرک کرنے کیلئے ضروری ہوتے ہیں مگر ان میں جوہری مواد کا دھماکہ شامل نہیں ہوتا۔



                                    
