افغانستان کے ہندوکش پہاڑی خطے میں رات گئے 6.3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 28کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خلم سے تقریبا 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزار شریف، قندوز، بلخ اور تخار سمیت شمالی افغانستان کے کئی شہروں میں محسوس کئے گئے، زلزلے سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے جبکہ شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ۔



                                    
