اتوار, دسمبر 7, 2025
پاکستانبہاولپور، پولیس مقابلہ، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم ساتھیوں کی...

بہاولپور، پولیس مقابلہ، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10سالہ بچی کی نعش کھیتوں سے ملی تھی، ابتدائی تحقیق میں بچی کیساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جایا جارہا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی جس سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!