سہ فریقی تعاون سیکرٹریٹ(ٹی سی ایس) کے سیکرٹری جنرل لی ہی سپ نے کہا ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کے فریم ورک کے تحت باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہئے۔
لی ہی سپ نے یہ بات جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے 32ویں اے پیک اکنامک لیڈرز اجلاس سے قبل شِنہوا کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (کوریائی): لی ہی سپ، سیکرٹری جنرل، سہ فریقی تعاون سیکرٹریٹ
” میرا یقین ہے کہ اگر ہم اے پیک کے فریم ورک کے اندر مؤثر کردار ادا کرتے رہیں تو جنوبی کوریا، چین اور جاپان مستقبل میں بھی اپنا مرکزی کردار برقرار رکھ سکیں گے۔ ہمیں آزاد تجارت کے نظام اور عالمی معاشی بحالی کے مرکز میں اپنی جگہ بنانے کے لئے اسی انداز میں مل کر کام کرنا ہوگا۔مصنوعی ذہانت کا انقلاب اور ماحول دوست صنعت جیسے شعبے اب اہم عالمی رجحانات کے طور پر ابھر رہے ہیں اور مستقبل کی ترقی کے لئے بنیادی محرک بن رہے ہیں۔یہ وہ شعبے بھی ہیں جن میں جنوبی کوریا، چین اور جاپان کو باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہئے۔”
لی کا کہنا تھا کہ چین نے ایشیا پیسیفک خطے میں اقتصادی انضمام اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ میں ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (کوریائی): لی ہی سپ، سیکرٹری جنرل، سہ فریقی تعاون سیکرٹریٹ
"چین ایشیا پیسیفک کے اقتصادی انضمام اور کثیرالجہتی تعاون میں مسلسل قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ چین ہمیشہ آزاد تجارت، کثیرالجہتی نظام، کھلے پن اور جامع علاقائی تعاون کا سرگرم حامی رہا ہے۔”
واضح رہے کہ چین سال 2026 میں اے پیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
لی کا پختہ یقین ہے کہ چین ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون میں اپنا قائدانہ اور مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (کوریائی): لی ہی سپ، سیکرٹری جنرل، سہ فریقی تعاون سیکرٹریٹ
” مجھے اس بات پر مکمل یقین ہے کہ چین آئندہ برس کے اے پیک اجلاس کے ذریعے بھی اسی طرح قائدانہ اور مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ اجلاس عالمی معاشی بحالی، آزاد تجارت کے فروغ اور علاقائی اقتصادی انضمام کے لئے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔”
سیول سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین:
چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو باہمی تعاون مزید مضبوط بنانا چاہئے
یہ بات سہ فریقی تعاون سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل لی ہی سپ نے کہی
لی ہی سپ نے اے پیک فریم ورک میں مشترکہ کردار کی ضرورت پر زور دیا
تینوں ممالک آزاد تجارت اور معاشی بحالی میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں
مصنوعی ذہانت اور ماحول دوست صنعت عالمی ترقی کے اہم رجحانات بن چکے ہیں
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے تینوں رکن ممالک نئے شعبوں میں تعاون بڑھائیں
چین ایشیا پیسیفک اقتصادی انضمام میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے
چین آزاد تجارت اور کثیرالجہتی نظام کا سرگرم حامی رہا ہے
چین 2026 میں اے پیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا
لی ہی سپ کو چین کے قائدانہ کردار پر مکمل اعتماد ہے
اے پیک اجلاس عالمی معاشی بحالی اور علاقائی اتحاد کے لئے اہم موقع ہوگا




