اقوامِ متحدہ نے سوڈان میں جاری خوفناک قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کی اعلی شخصیات نے الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی۔
اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے افریقہ مارتھا نے اجلاس میں بتایا کہ سوڈان کی صورتحال خوفناک ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے الفشر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں وسیع پیمانے پر سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مواصلات کا نظام منقطع ہے اس لئے ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے، الفشر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، شہریوں کیلئے شہر چھوڑنے کا بھی کوئی محفوظ راستہ موجود نہیں ہے۔




