گوانگ ژو: چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے پیر کو ملک کے جنوب مغربی سرحدی علاقوں روئی لی اور ژین کانگ میں مشترکہ فضائی فوجی گشت کے لئے فوجی دستے تعینات کردیئے ہیں۔
پیپلزلبریشن آرمی سدرن تھیٹر کمانڈ کے مطابق اس گشت پر مبنی آپریشن کا مقصد سدرن تھیٹر کمانڈ فورسز کی تیز رفتار نقل و حرکت، کثیر جہتی کنٹرول اور مشترکہ حملے کی صلاحیتوں کی جانچ کرنا اور سرحدی علاقے میں سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
