جمعہ, اکتوبر 31, 2025
تازہ ترینچین میں پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ثقافتی صنعت کا مضبوط...

چین میں پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ثقافتی صنعت کا مضبوط نمو کا مظاہرہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیلس میوزیم کے عقب میں پورا چاند نظر آرہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ثقافتی صنعت نے 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران مستحکم آمدنی میں اضافہ جاری رکھا کیونکہ ثقافتی خدمات کا شعبہ مضبوطی سے بڑھا اور نئے کاروباری ماڈلز فروغ پا رہے ہیں۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق بڑے ثقافتی اداروں کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی جنوری تا ستمبر تقریباً 109.6 کھرب یوآن (تقریباً 15.5کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.9 فیصد زائد ہے۔

این بی ایس کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ثقافتی صنعت کی منفعت بخشی میں نمایاں بہتری آئی اور بڑے ثقافتی اداروں کے منافع میں گزشتہ سال کی نسبت 14.2 فیصد اضافہ ہوا جو رپورٹنگ مدت میں 909.3 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔

ثقافتی خدمات کے شعبے کی آمدنی پہلی 3 سہ ماہیوں میں 60.6 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 11.9 فیصد زائد ہے اور بڑے ثقافتی اداروں کی مجموعی آمدنی کا 55.3 فیصد بنتی ہے۔

این بی ایس کے ماہر شماریات پان شو ہوا نے کہا کہ ثقافتی خدمات نے مضبوط معاون کردار ادا کیا اور نشاندہی کی کہ ثقافتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بڑے ثقافتی اداروں کی مجموعی آمدنی میں اضافے میں 79.7 فیصد حصہ ڈالا۔

نئے کاروباری شعبوں جیسے ڈیجیٹل پبلشنگ اور آن لائن اشتہارات میں کام کرنے والے سیکٹرز کی آمدنی میں 14.1 فیصد اضافہ ہوا جو تقریباً 48.9 کھرب یوآن تک پہنچ گئی اور یہ مجموعی شرح سے 6.2 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

این بی ایس کے یہ اعداد و شمار ان ثقافتی کمپنیوں کے سروے پر مبنی ہیں جن کی سالانہ آمدنی 2 کروڑ یوآن یا اس سے زائد ہے اور جو این بی ایس کے دیگر معیار پر پورا اترتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!