اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی فضائیہ کے طیارے مصر میں ہونے والے ایئر شو کے لیے...

چینی فضائیہ کے طیارے مصر میں ہونے والے ایئر شو کے لیے روانہ

ارمچی: چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) کی فضائیہ کے 8 طیارے مصر میں ہونے والے ایئر شو میں شرکت کے لیے پیر کو روانہ ہوگئے، ایئر شو 3 سے 5 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

فضائیہ کے مطابق ملک کے شمال مغرب کے ایک ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے طیاروں میں ملکی ساختہ ٹرانسپورٹ طیارہ وائی -20 اور بایی ایروبیٹک ٹیم کے سات جے -10اسٹیلتھ لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

فضائیہ کے ترجمان شیی پھینگ نے کہا کہ یہ  بایی ایروبیٹک ٹیم کا کسی بھی افریقی ملک میں پہلا فضائی مظاہرہ اوربیرون ملک طویل ترین پرواز ہوگی۔

شیی نے بتایا کہ یہ فارمیشن مصر میں  اہرام کے اوپر سے پرواز کرے گی اور یہ وائی- 20 طیارے کی بیرون ملک پہلی پروازہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!