اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ، 72 فیصد سے زیادہ دیہی کلینکس قومی بیمہ نظام میں...

چین ، 72 فیصد سے زیادہ دیہی کلینکس قومی بیمہ نظام میں شامل

بیجنگ: چین کی قومی طبی دیکھ بھال سکیورٹی انتظامیہ  (این ایچ ایس اے) کے مطابق  دیہی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کی   کوششوں کے حصے کے طور پر  ملک  میں 72 فیصد سے زیادہ دیہی کلینکس کو قومی  طبی  بیمہ نظام  میں شامل کیا گیا ہے۔

این ایچ ایس اے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں  5 لاکھ 80 ہزار دیہی  کلینکس موجود ہیں ، جن میں سے تقریباََ 1 لاکھ  کو ایسے اداروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے  جو بنیادی طبی بیمہ کے تحت آتے ہیں۔ مزید برآں  3  لاکھ 20 ہزار کلینکس کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات اب ٹاؤن شپ  طبی مراکز  میں اخراجات کی واپسی کی اہل ہیں۔

این ایچ ایس اے کے ایک سینئر عہدیدار نے  ایک بیان میں کہا کہ چین کے طبی  بیمہ نظام میں گاؤں کے کلینکس کی شمولیت دیہی باشندوں کی  صحت کی دیکھ بھال کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور عام بیماریوں کے لئے علاج اور ادویات تک رسائی کو بڑھانے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہر گاؤں کو طبی بیمہ  خدمات تک رسائی حاصل ہے این ایچ ایس اے اور قومی صحت  کمیشن نے جولائی کے آخر میں مشترکہ طور پر ایک دستاویز جاری کی جس میں 2024 کے آخر تک چین کے طبی بیمہ ادارے کی فہرست میں تمام اہل گاؤں کے کلینکس کو شامل کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔

مزید برآں  عہدیدار نے لوگوں کو بیماریوں کی وجہ سے غربت کا شکار ہونے سے روکنے  اور کم آمدنی والی دیہی آبادیوں میں بنیادی طبی  بیمہ  کوریج کو وسعت دینے کے ایک طویل مدتی میکانزم کو بہتر بنانے کے لئے جاری کوششوں پر  بھی روشنی ڈالی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!