جمعہ, اکتوبر 31, 2025
تازہ ترینون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی

ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما نے ہم وطن شبمان گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

افغانستان کے ابراہیم زادران بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ شبمان گل دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ ترقی سے چوبیسویں نمبر پر آگئے جبکہ فخر زمان کی ستائیسویں پوزیشن برقرار ہے۔

بولرز کی فہرست میں ٹاپ تھری پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

افغانستان کے راشد خان، جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی سے چودہویں نمبر پر آگئے جبکہ حارث رؤف کی تیسویں پوزیشن  برقرار ہے۔

 

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!