جمعہ, اکتوبر 31, 2025
پاکستانسپریم کورٹ، شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل...

سپریم کورٹ، شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

بدھ کو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمعرات کو شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ کا الیکشن ہے، استدعا ہے کہ الیکشن شیڈول معطل کریں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے جب آپ نے امیدوار نامزد کر دیا تو پھر حکم امتناع کیوں مانگ رہے ہیں؟، کتنی سیٹوں پر الیکشن ہے؟۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ امیدوار نامزد کرنا تو مجبوری تھی۔

وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ صرف ایک سیٹ پر الیکشن ہے، دو آئینی آفس سے ہمیں بے آبرو کرکے نکالا ہے، آپ الیکشن پر حکم امتناع کر دیں، سینیٹ کا الیکشن روک دیں۔

بعد ازاں عدالت نے استدعاء مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے۔

عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا کیس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ ختم کرتے ہوئے فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!