ہفتہ, نومبر 1, 2025
تازہ تریناُرمچی میں غیر ملکی مسافروں کے لیے 'ون اسٹاپ سروس سینٹر' کا...

اُرمچی میں غیر ملکی مسافروں کے لیے ‘ون اسٹاپ سروس سینٹر’ کا افتتاح

چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کے دارالحکومت اُرمچی میں غیر ملکی مسافروں کے لیے مربوط خدمات فراہم کرنے والے نئے مرکز تیانشان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بین الاقوامی آمد ہال میں کھول دیا گیا ہے۔یہ مرکز غیر ملکی مسافروں کو آمد کے فوراً بعد ایک ہی جگہ پر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

شہر کے بندرگاہ مینجمنٹ دفتر کے مطابق یہ مرکز پانچ بنیادی شعبوں میں خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں ادائیگی، ٹیلی کمیونیکیشن، نقل و حمل، ثقافت و سیاحت، اور سرمایہ کاری و تجارت شامل ہیں۔

دفتر کے ڈائریکٹر رین ہونگ وی کے مطابق غیر ملکی مسافر طیارے سے اترنے کے فوراً بعد اس مرکز کے ذریعے اپنا غیر ملکی فون نمبر فعال کر سکتے ہیں، ڈیٹا پیکج خرید سکتے ہیں، ادائیگی کے ذرائع سیٹ کر سکتے ہیں، اور سیاحت سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ جن میں دیدنی مقامات کی تجاویز، سفری منصوبے، اور مختلف زبانوں میں رہنمائی کی خدمات شامل ہیں۔

یہ مرکز ہوائی اڈے سے دستیاب سفری ذرائع سے بھی منسلک ہے اور شہر میں جانے کے لیے بسوں، ٹیکسیوں اور کرایہ کی گاڑیوں تک رسائی کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں اُرمچی تیانشان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں غیر ملکی مسافروں کی آمد و رفت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

رین کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مرکز اُرمچی کے غیر ملکیوں کے لیے کشادہ دلی اور سہولت پسندی کی عکاسی کرے گا۔

اُرمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

———————————–

آن سکرین ٹیکسٹ:

اُرمچی ایئرپورٹ پر غیر ملکیوں کے لیے ون اسٹاپ سروس سینٹر قائم

غیر ملکی مسافروں کے لیے ادائیگی، سیاحت اور ٹیلی کام کی سہولیات یکجاں

ایئرپورٹ سینٹر سے فون نمبرز، ڈیٹا پلان اور ادائیگی ٹولز فوراً فعال

نیا سینٹر سیاحوں کو رہنمائی، روٹ پلان اور کثیر لسانی معلومات فراہم کرے گا

ایئرپورٹ سے شہر تک بس، ٹیکسی اور رینٹ کار کی فوری رسائی

اُرمچی میں غیر ملکی مسافروں کی آمد و رفت میں بتدریج اضافہ

نیا مرکز اُرمچی کی کشادگی اور مہمان نوازی کی علامت ہے۔ حکام

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!