اسرائیلی آرمی چیف نے حماس کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ فوج ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجربات سے سیکھنا اور سبق اخذ کرنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ ہے ،ہم یہ کام ہمت اور عزم کے ساتھ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہمیں اپنے مشن کو مکمل کرنا ہے، مغویوں کی واپسی اور حماس کیخلاف مہم جاری رکھیں گے۔




