منگل, اکتوبر 28, 2025
تازہ ترینروایتی چینی طب ڈیجیٹل ذہانت کی بدولت دنیا بھر میں مقبول ہورہی...

روایتی چینی طب ڈیجیٹل ذہانت کی بدولت دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے

چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے شہر یِن چھوان میں چھٹی چین-عرب ریاستوں کی نمائش کے ہیلتھ کیئر نمائش کے حصے میں ایک شخص روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے ذریعے علاج کرا رہا ہے۔(شِنہوا)

ین چھوان(شِنہوا)چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کی روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کی ماہر ما یان، جو اس وقت مغربی افریقہ کے ملک بینن میں تعینات ہیں، نے چین-بینن ٹی سی ایم ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مقامی مریض کا علاج کیا جو  چہرے کے فالج میں مبتلا تھا۔

ما نے شِنہوا کو وی چیٹ کے ذریعے بتایا کہ 5 ماہ سے زیادہ عرصے سے تکلیف میں مبتلا مریض پچھلے علاج کے بعد بہتر دکھائی دے رہا ہے۔ ننگ شیا کے ماہرین کے ساتھ اس ٹیلی کنسلٹیشن نے ہمیں مریض کی طبی تاریخ کی بنیاد پر محفوظ اور زیادہ موثر علاج کے منصوبے بنانے کے قابل بنایا ہے۔

ننگ شیا 1975 سے بینن میں طبی امدادی مشن سر انجام دینے کے لئے میڈیکل ٹیمیں بھیج رہا ہے۔ 2024 تک اس علاقے نے اندرونی طب، سرجری، زچہ و بچہ، اطفال اور ٹی سی ایم جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 28 طبی ٹیمیں بھیجی ہیں۔

2023 میں شروع ہونے والا چین-بینن ٹی سی ایم ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے بینن کی طبی ٹیموں اور چینی ماہرین کے درمیان حقیقی وقت میں تعاون کو ممکن بناتا ہے، ڈیٹا شیئر کرتا ہے اور ٹی سی ایم کے سمارٹ اے آر معاون تشخیصی نظام جیسے آلات سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

اس منصوبے کے ذریعے اب تک 300 سے زائد دور دراز تشخیصیں کی جا چکی ہیں جس سے مریضوں کی دیکھ بھال بہتر ہوئی اور مقامی پیشہ ور افراد کی تربیت بھی ممکن ہوئی ہے۔

بینن کے علاوہ اے آئی معاون تشخیص اور سمارٹ ویئر ایبل ڈیوائسز جیسی ڈیجیٹل اختراعات دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!