منگل, اکتوبر 28, 2025
پاکستانخیبرپختونخوا، ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان، 53 فیصد امیدوار...

خیبرپختونخوا، ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان، 53 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کیلئے کامیاب

خیبرپختونخوا کے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 53 فیصد امیدواروں نے ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025کے نتائج جاری کر دیئے، انتظامیہ کے مطابق 58فیصد امیدواروں نے بی ڈی ایس کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ صرف 2فیصد امیدوار 170سے زیادہ نمبر لے سکے۔

نتائج کے مطابق 9 فیصد امیدواروں نے 160 سے 170 کے درمیان نمبر حاصل کئے، 31فیصد امیدوار 90سے کم نمبر حاصل کرکے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہ ہو سکے۔

انتظامیہ کے مطابق 1539 امیدوار امتحان میں شریک ہی نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے 39ہزار 986امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ 2025ء کیلئے رجسٹریشن کروائی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!