منگل, اکتوبر 28, 2025
پاکستانچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ بنگلہ دیش، عبوری سربراہ...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ بنگلہ دیش، عبوری سربراہ سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان اور بنگلہ دیش نے دفاع، سلامتی امور میں تعاون بڑھانے و دیگر سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران عبوری سربراہ محمد یونس، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن اور فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان، مسلح افواج ڈویژن کے پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی صورتحال اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دفاع اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کو دہرایا، اور خود مختاری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دفاع ،سلامتی کے امور میں تعاون بڑھانے اور دیگر سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بنگلہ دیش کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے معیار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سلہٹ میں انفنٹری اور ٹیکٹس سکول کا بھی دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی، سیناکنجو پہنچنے پر چاک و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سلامی پیش کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شیکھا آنیربن پر بھول بھی چڑھائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!