منگل, اکتوبر 28, 2025
پاکستانیوم سیاہ کشمیر، وفاقی حکومت کے زیر اہتمام احتجاجی واک کا انعقاد،...

یوم سیاہ کشمیر، وفاقی حکومت کے زیر اہتمام احتجاجی واک کا انعقاد، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، سرکاری افسران ودیگر کی شرکت

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارتی مظالم کیخلاف و کشمیروں سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی حکومت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سکولوں وکالجز کے بچے و بچیاں شریک ہوئیں، شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر کشمیری عوام کے حق میں نعرے بازی کی۔

پیر کو یوم سیاہ کشمیر پر اسلام آباد میں شاہرائے دستور پر وزارتِ امورِ کشمیر کے زیر اہتمام، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے اشتراک سے احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا ہے، ریلی کی قیادت وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کی۔

دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک جانے والی ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنمائوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندوں، مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں اور مختلف سکولوں و کالجز کے بچے، بچیوں نے شرکت کی۔

شرکا ء نے پلے کارڈز اور بینرز اھٹا کر کشمیری عوام کے حق جبکہ بھارت کیخلاف نعرے لگا ئے، ریلی کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اظہار ہے۔

شرکاء نے حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!