پیر, اکتوبر 27, 2025
انٹرنیشنلآسٹریلوی جامعات کے سربراہان تعلیمی و تحقیقی شراکت داریوں کی تجدید کے...

آسٹریلوی جامعات کے سربراہان تعلیمی و تحقیقی شراکت داریوں کی تجدید کے لئے چین کا دورہ کریں گے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع سنگہوا یونیورسٹی کے کیمپس کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی یونیورسٹیوں کی نمائندہ تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ چین کے دورے پر صنعتی رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد کی قیادت کرے گی تاکہ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں شراکت داریوں کی تجدید کی جاسکے۔

یونیورسٹیز آسٹریلیا (یو اے) کے مطابق یہ وفد پانچ روزہ دورے پر بیجنگ اور شین زین جائے گا۔ ادارے نے اس دورے کو حالیہ برسوں میں آسٹریلیا کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے کا سب سے اہم مشن قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں یو اے نے کہا کہ یہ وفد تعلیم، تحقیق اور اختراع کے میدانوں میں شراکت داریوں کی تجدید کرے گا اور آسٹریلیا اور چین دونوں کے لئے صاف توانائی اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

یو اے کی سبراہ کیرولین ایوانز نے کہا کہ تعلیم طویل عرصے سے آسٹریلیا اور چین کے درمیان سب سے مضبوط اور مستحکم پلوں میں سے ایک رہی ہے۔ آسٹریلیا اور چین کی یونیورسٹیوں کا علم کے فروغ، صنعتی صلاحیت میں بہتری اور عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کا ایک قابل فخر ریکارڈ ہے جو ہمارے تعلقات کی بنیاد ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اگست تک کے سال میں آسٹریلیا میں تمام بین الاقوامی طلبہ میں سے 23 فیصد چینی طلبہ پر مشتمل تھے، جس سے چین آسٹریلیا میں بین الاقوامی طلبہ کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔

آسٹریلیا بھر کی یونیورسٹیوں کے سینئر رہنما بھی ایوانز اور یو اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لوک شیحی کے ساتھ اس مشن میں شریک ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!