پیر, اکتوبر 27, 2025
انٹرنیشنلچینی وزیراعظم کا سنگاپور کے ساتھ مزید منصفانہ اور مساوی عالمی نظام...

چینی وزیراعظم کا سنگاپور کے ساتھ مزید منصفانہ اور مساوی عالمی نظام کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کا عزم

سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ اور چینی وزیراعظم لی چھیانگ بات چیت سے قبل استبالیہ تقریب میں موجود ہیں۔(شِنہوا)

سنگاپور(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی نظام کی ترقی کو مزید منصفانہ اور مساوی سمت میں فروغ دینے کے لئے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ بڑے عالمی اقدامات پر عملدرآمد کے لئے سنگاپور کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

لی نے سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ چونکہ کثیر الجہتی تجارتی نظام شدید دباؤ میں ہے اس لئے چین اقوام متحدہ اور دیگر طریقہ کار کے اندر رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، یکطرفہ پن اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے اور آزاد تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کو برقرار رکھنے کے لئے سنگاپور کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون میں بیجنگ میں صدر شی جن پھنگ کی لارنس وونگ سے ملاقات نے اگلے مرحلے میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کا راستہ متعین کیا۔ لی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی پر عمل کرنے، سفارتی تعلقات کے قیام کے اصل جذبے کو برقرار رکھنے اور روایتی دوستی کو آگے بڑھانے کے لئے سنگاپور کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

لی نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کریں، عملی تعاون کو وسعت دیں اور اپنی جدید یت کے منصوبوں کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کے لئے دوطرفہ تعلقات کو مسلسل گہرا کریں۔

چینی وزیرِاعظم لی چھیانگ سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

وونگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سنگاپور اور چین کے سفارتی تعلقات کی 35 ویں سالگرہ ہے۔ وونگ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اچھی طرح سے ترقی کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوستی مسلسل گہری ہو رہی ہے، باہمی مفاد کا تعاون بڑھ رہا ہے اور اس کے شاندار نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

وونگ نے کہا کہ سنگاپور کی حکومت ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور تائیوان کی آزادی کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!