اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موسی خیل میں 23افراد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں، واقعے کے ذمہ دار عناصر کو سزائیں دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔
وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے واقعے کی فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں، واقعے کے ذمہ دارعناصر کو سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
