پیر, اکتوبر 27, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کا اشتہاری تنازع کے باعث کینیڈا پر 10 فیصد اضافی...

ٹرمپ کا اشتہاری تنازع کے باعث کینیڈا پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا منصوبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس کی وجہ ٹی وی پر محصولات مخالف اشتہار ہے۔(شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس کی وجہ ٹی وی پر محصولات مخالف اشتہار ہے۔

یہ اشتہار جو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی جانب سے نشر کیا گیا، میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کو امریکی محصولات پر تنقید کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ٹرمپ نے اس اشتہار کو گمراہ کن قرار دیا اور دھمکی دی کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کر دیں گے۔

ایئر فورس ون پر ملائیشیا جاتے ہوئے ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حقائق کی سنگین غلط ترجمانی اور دشمنی پرمبنی  رویے کے باعث میں کینیڈا پر ان کے موجودہ محصولات کے علاوہ مزید 10 فیصد محصولات لگا رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو اشتہار فوراً ہٹایا جانا چاہیے تھا، لیکن انہوں نے جان بوجھ کر اسے کل رات ورلڈ سیریز کے دوران نشر کیا حالانکہ وہ جانتے تھے کہ یہ ایک دھوکہ ہے۔

ورلڈ سیریز شمالی امریکہ میں میجر لیگ بیس بال کا سالانہ فائنل مقابلہ ہے جو 1903 سے امریکن لیگ اور نیشنل لیگ کی چیمپئن ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے باعث پورے کینیڈا خاص طور پر صنعتی اور مزدور طبقے کی طرف سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

کینیڈا کی سب سے بڑی مزدور یونین "یونیفور” کی قومی صدر لانا پین نے سوشل میڈیا پر امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کینیڈا کی معیشت کو کمزور کرنے اور اس کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ امریکہ کو فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ہم سے مزید حاصل کرنا چاہتے ہیں  اور یہی اس کا طریقہ ہے۔ انہوں نے  کینیڈا سے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی اپنے مضبوط اثر و رسوخ کا استعمال کرنا چاہیے۔

کینیڈین میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ اس اشتہاری تنازع کے پیچھے کئی پیچیدہ تجارتی اختلافات ہیں جن میں وہ حالیہ اقدامات بھی شامل ہیں جو کینیڈا نے امریکی کار ساز کمپنیوں کے خلاف کئے ہیں کیونکہ انہوں نے ملک میں اپنی پیداوار کم کر دی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!