چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر بی جے میں نئے بجلی گھر کا فضائی منظر- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025 کے اختتام تک چین کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 3.72 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.5 فیصد زیادہ ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام تک شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت 1.13 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 45.7 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ستمبر کے آخر تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت تقریباً 58 کروڑ 20 لاکھ کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.3 فیصد زیادہ ہے۔
2025 کے پہلے 9 مہینوں میں چین کی بجلی پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں نے بجلی پیداوار کے منصوبوں میں 598.7 ارب یوآن (تقریباً 84.4 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔
این ای اے کے اعدادوشمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران بجلی کے گرڈ منصوبوں میں سرمایہ کاری 437.8 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.9 فیصد زیادہ ہے۔




