لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔




