چینی صدرشی جن پھنگ کی ایک تقریب سے خطاب کی فائل فوٹو-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تیاری سے متعلق پارٹی قیادت کی سفارشات کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پالیسی ریسرچ آفس کے سربراہ جیانگ جن چھوان نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اجلاس کے رہنما اصولوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر شی جن پھنگ نے مسودہ تیار کرنے والی ٹیم کی قیادت کی، مجموعی وژن دیا اور پورے عمل کے دوران رہنمائی فراہم کی۔
جیانگ نے کہا کہ اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی سفارشات سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس کا سب سے اہم نتیجہ ہیں، یہ اجلاس پیر سے جمعرات تک منعقد ہوا تھا۔




