کراچی ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے تمام افرادکی حالت خطرے سے باہر ہے۔




