ایف آئی اے کراچی حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت محمد حارث کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے 5169 امریکی ڈالر، 276 سعودی ریال، 9450 موزمبیکو میٹیکل، 100 تھائی بھات، برطانوی پائونڈ، مالدیپ روفیا اور یو اے ای درہم سمیت لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی ،12لاکھ 50ہزار پاکستانی روپے، مختلف مالیت کے 399پرائز بانڈز اور 12سونے کے سکے برآمد ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم سے موبائل فونز و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزم برآمد شدہ کرنسی بارے حکام کو مطمئن نہ کر سکا جس پر اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔




