سوڈان میں نیم فوجی ڈرونز نے مسلسل دوسرے دن خرطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو ڈرونز نے خرطوم ایئرپورٹ کو دوبارہ فجر کے وقت نشانہ بنایا، فوج کے فضائی دفاع نے یہ ڈرونز روک لیے۔
یہ ڈرونز ایک دہشت گرد ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)نے بھیجے تھے، وہ اپریل 2023 سے فوج سے لڑ رہے ہیں۔




