جمعرات, اکتوبر 23, 2025
انٹرنیشنلہنگری میں چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے درمیان لائبریریوں...

ہنگری میں چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے درمیان لائبریریوں کے مستقبل پر فورم کا انعقاد

ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں  چوتھے چین۔وسطی اور مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) کیوریٹرز فورم آف لائبریریز یونین کے دوران موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بودا پست(شِنہوا)چوتھا چین۔وسطی اور مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) کیوریٹرز فورم آف لائبریریز یونین ہنگری کی قومی زیچین یی لائبریری میں شروع ہو گیا، جس میں ماہرین ڈیجیٹل دور میں لائبریریوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

دو روزہ فورم میں چین بھر سے اور سربیا، شمالی مقدونیا، البانیہ، پولینڈ اور کروشیا سمیت سی ای ای سی کے رکن ممالک کی 70 لائبریریوں کے نمائندے اور بین الاقوامی اور یورپین لائبریری تنظیموں کے وفود شریک ہیں۔

قومی زیچین یی لائبریری کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل جودت گرنسسر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں لائبریریوں کو ان کے استعمال کنندگان کے تیزی سے بدلتے ہوئے طرزعمل، ڈیجیٹل منتقلی کے چیلنجز اورمصنوعی ذہانت کی ترقی جیسے معاملات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی لائبریری اسی وقت قائم ہو سکتی ہے جب ہم اسے مل کر قائم کریں اور اکٹھے اس کی تشکیل کریں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ فورم اتفاق رائے پیدا کرےگا، تعاون مضبوط بنائے گا اور لائبریریوں کے مستقبل کی مشترکہ تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔

ہنگری میں چین کےسفیر گونگ تاؤ نے کہا کہ چین عالمی تہذیبی اقدام کے تحت سی ای ای سی کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے نئے تعاون فورم اور متنوع تعاون کے مواد کا مطالبہ کیا تاکہ لائبریریاں تہذیبوں کو جوڑنے اور فکر وشعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں دریائے دینیوب پر قائم پل کا خوبصورت منظر۔(شِنہوا)

ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے ڈپٹی اسٹیٹ سیکرٹری ایڈم  ایمرے زوکس نے کہا کہ لائبریری، بطور ایک ایسا ادارہ جو انسانی ثقافتی ورثے کی حفاظت کرتا ہے، بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کی زنجیر کی ایک ناگزیر کڑی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!