کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں چینی سفیر چھی چھیانجن چھٹی چین-کروشیا مشترکہ پولیس گشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)
زغرب(شِنہوا)چین-وسطی و مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) کا 11 واں اعلیٰ سطح تھنک ٹینک سیمپوزیم زغرب میں منعقد ہوا جس میں چین اور وسطی و مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد سرکاری حکام، ماہرین، سکالرز، صنعت کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے دوران کروشیا کے سابق صدر ایوو جوسی پووچ نے 2012 میں شروع ہونے والے چین-سی ای ای سی تعاون کے طریقہ کار کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع تعاون کو فروغ دیا ہے۔
جوسی پووچ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کروشیا کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی تعاون مسلسل گہرائی اختیار کرتا جا رہا ہے اور نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
رومانیہ کے سابق صدر ایمل کونسٹان ٹینسکو نے رومانیہ اور چین کے درمیان تبادلے اور دوستی کو سراہا۔ انہوں نے تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور عوامی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جو دو طرفہ تعلقات کی پائیدار اور طویل مدتی ترقی کی بنیاد ہے۔
کروشیا میں چین کے سفیر چھی چھیانجن نے کہا کہ چین اور سی ای ای سی ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو گہرا کرنا نہ صرف علاقائی خوشحالی اور ترقی کے لئے اہم ہے بلکہ چین-یورپ تعلقات اور عالمی ترقی میں بھی استحکام اور توانائی کا سبب بنتا ہے۔
ذیلی فورمز کے سیشنز کے دوران شرکاء نے چین-سی ای ای سی تعاون، تھنک ٹینکس کے مابین تبادلے، چین-یورپی یونین تعلقات اور کاروباری تعاون جیسے موضوعات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔
