بدھ, اکتوبر 22, 2025
تازہ ترینپروپ رہیس کیری کو ویلز رگبی ٹیم میں شامل کر لیا گیا

پروپ رہیس کیری کو ویلز رگبی ٹیم میں شامل کر لیا گیا

ویلز کی قومی رگبی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ سٹیو ٹینڈی نے سارا سینز کلب کے سٹار پروپ رہیس کیری کو ایک طویل وقفے کے بعد پہلی بار سکواڈ میں شامل کر لیا۔

27 سالہ رہیس کیری نے 2023 کے بعد سے ویلز کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اور ویلش رگبی یونین کی پالیسی کے تحت وہ انتخاب کے اہل نہیں تھے کیونکہ ان کے پاس 25 ٹیسٹ کیپ کی شرط پوری نہیں تھی تاہم یونین کی طرف سے معقول پیشکش نہ ملنے کی بنیاد پر کچھ استثنائی مثالیں موجود ہیں، جیسا کہ جیرڈ ایوانز کے انتخاب میں دیکھا گیا، اور اسی اصول کو اب رہیس کیری پر بھی لاگو کیا گیا ہے۔

ویلز کے ہیڈ کوچ سٹیو ٹینڈی نے کہا ہے کہ پروفیشنل رگبی بورڈ نے انہیں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ وہ اب ویلز کی قومی رگبی ٹیم کے لئے دستیاب ہیں۔

سٹیو ٹینڈی نے مزید کہا کہ رہیس کیری کی حالیہ کارکردگی شاندار ہے اور وہ یورپ کے ایک بہترین کلب کے لیے کھیل رہے ہیں۔

سارا سینز کے لیے کھیلتے ہوئے رہیس کیری کی کارکردگی کو ٹینڈی نے نمایاں اور متاثر کن قرار دیا، خاص طور پر میچ کے آخری لمحات میں ان کی رفتار اور مہارت کی تعریف کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!