جمعہ, اکتوبر 24, 2025
پاکستانمحسن نقوی کی ثروت اعجاز قادری سے ملاقات

محسن نقوی کی ثروت اعجاز قادری سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مذہبی آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش بارے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علمائے کرام کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم رہا، پاکستان ترقی کیلئے ٹیک آف کر چکا ہے، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کیلئے سب کو یکجان ہونا ہوگا۔

اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!