بدھ, اکتوبر 22, 2025
انٹرٹینمنٹہونے والا شوہر با ادب اور مہربان انسان ہونا چاہیے، نوال سعید

ہونے والا شوہر با ادب اور مہربان انسان ہونا چاہیے، نوال سعید

معروف اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ میں اس وقت سنگل ہوں اور مجھے اپنے آئیڈیل پارٹنر سے زیادہ توقعات نہیں، بس وہ ایک بردبار، باادب اور مہربان انسان ہونا چاہیے۔

اداکارہ اشنا شاہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا شادی میں ضرور کروں گی، مگر اس بارے میں کسی جلدی میں نہیں ہوں اس فیصلے کو سکون اور سمجھداری سے لینا ہی بہتر ہے، میں کسی دکھاوا کرنے والے یا مشکل مزاج شخص کو پسند نہیں کرتی، بلکہ ایسا انسان چاہتی ہوں جس کے ساتھ رہنا آسان اور پرسکون ہو، ایک ایسا شخص جو گرین فلیگ ہو، یعنی مثبت سوچ اور عزت دینے والا ہو۔

واضح رہے خوبصورتی، شائستگی اور نفاست کے باعث پسند کی جانے والی نوال سعید نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!