خیبرپختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز، فحش مواد پھیلانے کے جرم میں 2خواتین سمیت 3ٹک ٹاکر گرفتار کرلئے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر فیک اکائونٹس کے ذریعے غیر اخلاقی وڈیوز، لائیو چیٹس اور فحش مواد پھیلانے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائیاں شروع کردیں۔
پولیس نے عوامی شکایت پر لڑکی کا روپ دھار کر فالوورز بڑھانے کیلئے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے صوابی کے ٹک ٹاکر عبدالمعیز کو گرفتار کرلیا جبکہ پشاور میں کارروائی کے دوران علیشاہ 007کے نام سے مشہور ماں بیٹی ٹک ٹاکرز کو بھی فحش ویڈیوز بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
