منگل, اکتوبر 21, 2025
پاکستانسرگودھا، گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، 3ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا، گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، 3ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا پولیس نے لاہور میں 16سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی مدعیت میں درج مقدمے میں میاں بیوی سمیت تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے رہائشی نے الزام عائد کیا کہ 5ماہ قبل ملزم ان کی 16سالہ بیٹی کو لاہور میں اپنی بہن کے گھر ملازمت کیلئے لے کر گیا ،4ماہ بعد بیٹی کو ڈھونڈتے لاہور پہنچا تو ملزمان نے بچی واپس کر دی مگر تشدد کی شکایت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان معمولی غلطی پر اسے بھوکا رکھتے تھے، بجلی کا کرنٹ لگاتے اور شدید تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ اِس کے سر کے بال بھی کاٹے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!