وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف سب ایک ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور ہمارے پیاروں کو شہید کیا، دہشتگردی سے مرعوب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف ہماری پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، ہم نے دہشت گردی کی خلاف جنگ کو چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے ہیں، قتل وغارت سے کچھ نہیں ملے گا، دہشت گرد ترقی کی راہ نہیں روک سکتے ،دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
