بدھ, اکتوبر 22, 2025
تازہ ترینچین نے 22 وٹ لینڈ علاقوں کو قومی اہمیت کے مقامات کی...

چین نے 22 وٹ لینڈ علاقوں کو قومی اہمیت کے مقامات کی فہرست میں شامل کرلیا

چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ننگ گو کے قصبے فینگ تانگ میں واقع وٹ لینڈ پارک میں ایک کشتی میں سوار سیاح پت جھڑے صنوبر کے جنگلات کا نظارہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)جنگلات اور چرا گاہوں کے متعلق چینی قومی انتظامیہ (این ایف جی اے) نے کہا ہے کہ چین نے حال ہی میں 22 وٹ لینڈ علاقوں کو قومی اہمیت کے حامل وٹ لینڈ مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جس کے بعد ان مقامات کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔

فہرست میں نئے علاقوں کی شمولیت حالیہ برسوں میں وٹ لینڈ کو محفوظ بنانے کے حوالے سے چین کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس میں وٹ لینڈ کے تحفظ کے متعلق چین کے پہلے خصوصی قانون کا نفاذ بھی شامل ہے، جو چین  کی طرف سے ماحولیاتی تحفظ کی  کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔

اس وقت تک چین میں بین الاقوامی طور پرتسلیم شدہ 82 وٹ لینڈ مقامات اور 22 بین الاقوامی وٹ لینڈ شہر موجود ہیں۔اس کے علاوہ چین نے ملک بھر میں 10 لاکھ ہیکٹرز سے زیادہ وٹ لینڈ علاقوں کا اضافہ یا  انہیں بحال  کیا ہے۔

این ایف جی اے نے کہا ہے کہ مستقبل میں ماحولیاتی نظام کے معیار اور استحکام کو بڑھانے کے لئے وٹ لینڈ کی بحالی اور نگرانی کی کوششوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!