بدھ, اکتوبر 22, 2025
تازہ ترینچین کے صنعتی شعبے میں ترقی کا رجحان برقرار، ستمبر میں پیداوار...

چین کے صنعتی شعبے میں ترقی کا رجحان برقرار، ستمبر میں پیداوار 6.5 فیصد رہی

چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہیفے میں این آئی او کے دوسرے جدید پیداواری مرکز کی پروڈکشن لائن کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں چین کے صنعتی شعبے نے ترقی کا رجحان برقرار رکھا اور ترقی کے معیار میں مسلسل بہتری دیکھی گئی۔

قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران ملک کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا۔

صرف ستمبر کے مہینے میں صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا جو اگست میں 5.2 فیصد اضافے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

یہ صنعتی پیداوار ان بڑی صنعتوں کی سرگرمی کی پیمائش کے لئے استعمال ہوتی ہے جن کا سالانہ بنیادی کاروباری حجم کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) ہوتا ہے۔

اعداد و شمار کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 7.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کان کنی کے شعبے میں 6.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بجلی، حرارت، گیس اور پانی کی پیداوار اور فراہمی کے شعبے کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں صرف 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔

این بی ایس کے اہلکار وانگ شن کے مطابق صنعتی شعبہ اب بھی موثر طلب اور کاروباری منافع میں کمی جیسے بعض چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

وانگ نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چین ایک نئے ترقیاتی ماڈل کی تشکیل میں تیزی لائے گا، سائنسی تحقیق کے نتائج کو تجارتی شکل دینے کے عمل کو تیز کرے گا اور اعلیٰ معیار کی فراہمی کو وسعت دے گا تاکہ گھریلو طلب کے لئے نئے محرکات پیدا کئے جا سکیں اور صنعتی ترقی کی بنیاد کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران سالانہ بنیاد پر 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!