اسٹینڈ اپ (انگریزی): بائی یو، نمائندہ شِنہوا
"میں اس وقت وی سی مائی بے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم ایکسپو 2025 میں موجود ہوں۔ شین ژین لانگ سائٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے اپنی تیار کردہ نئی نسل کی اوسیلوسکوپ باضابطہ طور پر متعارف کروا دی ہے۔ 90 گیگا ہرٹز سے زائد بینڈ وڈتھ کے ساتھ یہ انتہائی تیز رفتار حقیقی وقت میں کام کرنے والا آلہ عالمی معیار کے ترقی یافتہ درجے تک پہنچ گیا ہے۔ یہ پیش رفت اندرون ملک تیار کی جانے والی اوسیلوسکوپس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لاتی ہے۔”
ایک اوسیلوسکوپ سائنس اور صنعت میں استعمال ہونے والا ایک بنیادی اور اہم تحقیقی آلہ ہے جو مصنوعات کی تحقیق و ترقی، جانچ اور تیاری کے مختلف مراحل میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
یہ آلہ پوشیدہ برقی سگنلز کو دیکھنے کے قابل لہروں کی شکل میں تبدیل کرتا ہے۔ اسی لئے اسے انجینئروں اور سائنسدانوں کی "آنکھیں” اور "حوالہ” بھی کہا جاتا ہے۔
شین زین، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
شین زین میں وی سی می بے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم ایکسپو 2025 جاری
چین کی ایک اور اہم سائنسی و صنعتی پیشرفت سامنے آ گئی
90 گیگا ہرٹز بینڈ وِڈتھ والا اوسیلوسکوپ تیار کر لیا گیا
نیا اوسیلوسکوپ لانگ سائٹ ٹیکنالوجی کمپنی نے متعارف کرایا
عالمی معیار کا یہ آلہ مکمل طور پر چین میں تیار ہوا ہے
اس کے ذریعے برقی سگنلز دیکھنے کے قابل لہروں میں تبدیل ہوتے ہیں
یہ گھریلو اوسیلوسکوپس کی کارکردگی میں نیا سنگِ میل بن گیا
اوسیلو سکوپ کو انجینئروں اور سائنسدانوں کی "آنکھ” بھی کہا جاتا ہے
سائنسی تحقیق، جانچ اور تیاری میں اس کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے
