بدھ, اکتوبر 22, 2025
پاکستاندیوالی محبت، بھائی چارے کا پیغام، مذہبی ہم آہنگی ،اقلیتوں کے حقوق...

دیوالی محبت، بھائی چارے کا پیغام، مذہبی ہم آہنگی ،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ترجیح ہے، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیوالی کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ دیوالی محبت، بھائی چارے اور روشنی کا پیغام ہے، مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔

دیوالی کے موقع پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے سے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اقلیتوں کیلئے اسپیشل مینارٹی کارڈ کا اجرا کردیا ہے، محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن بھی قائم کررہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!