پیر, اکتوبر 20, 2025
انٹرٹینمنٹچین-یورپی یونین فلم فیسٹیول کا ثقافتی تبادلے کے فروغ کے لئے...

چین-یورپی یونین فلم فیسٹیول کا ثقافتی تبادلے کے فروغ کے لئے برسلز میں آغاز

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بیلجیئم فلم پریمیئر میں بچے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا 2 کے پوسٹر تھامے کھڑے ہیں-(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا)ساتواں چین-یورپی یونین فلم فیسٹیول برسلز میں شروع ہو گیا، جو بیلجیئم اور فرانس دونوں میں منعقد کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں فلموں کی نمائش، “میٹ چائنہ” بین الاقوامی مکالمے کی تقریبات، نوجوان فلم سازوں کے تبادلے اور چینی و یورپی ہدایت کاروں کے درمیان میل جول کی تقریبات شامل ہیں۔

اس سال کے فیسٹیول میں چین اور یورپ کی تقریباً 10 فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں جبکہ افتتاحی فلم "جارجیا” جو چینی فلم ساز شیاؤ می کی ہدایت کاری میں بنی ہے، جمعہ کی شام ریلیز کی گئی۔

چین-یورپی یونین فلم فیسٹیول کی سیکرٹری جنرل یوآن مینگ چھیان نے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف سنیما کی فنکارانہ پیشکش کا پلیٹ فارم ہے بلکہ فلم کے ذریعے شروع کیا گیا ایک ثقافتی تبادلہ بھی ہے۔

انٹرنیشنل یونین آف سینما کی سی ای او لورا ہول گیٹ نے کہا کہ چینی اور یورپی فلم سازوں کے درمیان تعاون نے یورپی فلم انڈسٹری میں نئی جان ڈال دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین-یورپی یونین فلم فیسٹیول تخلیقی تنوع کو اجاگر کرتا ہے اور یورپی ناظرین کو چین کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

“میٹ چائنہ” بین الاقوامی مکالمہ تقریب ہفتے کی دوپہر برسلز میں قائم چائنہ کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی، جہاں بین الاقوامی ابلاغ کے کئی ایوارڈز پیش کئے گئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے آڈیو و ویڈیو نیوز ڈیپارٹمنٹ، شِنہوا یورپ ریجنل بیورو، سی جی ٹی این، چائنہ ڈیلی اور دیگر میڈیا اداروں کی ٹیمیں اور انفرادی نمائندے شامل تھے۔

تقریب میں ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلموں جیسے “چائنہ مومینٹم ان یورپ” اور “بیلجیئن جیولوجسٹ ان چائنہ” کی نمائش کی گئی، جنہیں بعد ازاں پیرس میں بھی دکھایا جائے گا، جہاں نمائش کے بعد مکالمے کے سیشنز ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!