اداکار علی انصاری نے کہا ہے کہ ناظرین زیادہ تر وہ ڈرامے پسند کرتے ہیں جن میں شدتِ جذبات سے بھرپور محبت کی کہانیاں ہوتی ہیں، جہاں کہانی کا آغاز لڑکے کے لڑکی کو گھیرنے اور لڑکی کے نخرے دکھانے سے ہوتا ہے، گہری محبت پر مبنی کہانیاں ناظرین کو اتنی پسند نہیں آتیں۔
ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے مقبول ڈرا مے رنگ محل اور کفارہ دونوں کو الگ الگ تقریبا دو ارب ویوز ملے، جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹی کا باپ بن کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے، یہ ایک منفرد احساس ہے اور والد بننے کے بعد میرے اندر احساسِ ذمہ داری بھی بڑھ گیا ہے، میں کوشش کروں گا کہ اپنی بیٹی کو جتنا ہوسکے اسکرین سے دور رکھوں اور کتابوں کے قریب تاکہ اس کی معلومات میں اضافہ ہو، وہ جلد بولنا سیکھے اور ساتھ ہی بیٹی کے اندر کھیلوں میں بھی دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
