پنجاب حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے دو ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا آغاز کر دیا۔
پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت بس سروس ہفتہ اور اتوار کو لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی مقامات تک چلے گی، اس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پہلے سفر میں پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر شامل تھی، اس دوران سیاحوں نے ہرن مینار پر بوٹنگ اور سائیکلنگ کی، شیخوپورہ میں سیاحوں کے لیے ہیر خوانی کی تقریب بھی رکھی گئی۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کو ٹورازم کا حب بنایا جا رہا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم صدف ظفر نے کہا کہ مقامی معیشت کو فروغ اور تاریخی ورثے کی ترویج ہمارا مقصد ہے۔
