پیر, اکتوبر 20, 2025
پاکستانوزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے، دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!