اتوار, اکتوبر 19, 2025
تازہ تریندبئی حکام چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے...

دبئی حکام چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہشمند ہیں

دنیا کی سب سے بااثر ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی نمائشوں میں سے ایک جائٹیکس گلوبل کا 45واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پیر کے روز شروع ہوا جو جمعہ کے روز تک جاری رہے گا۔

تقریب کے دوران دبئی کے اعلیٰ حکام نے چین کے ساتھ مزید قریبی تعاون کی توقع کا اظہار کیاہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سعید الجرجاوی، نائب صدر، دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی

"چین دبئی کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ شراکت داری، تجارت اور تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ ہم خاص طور پر یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ چینی کمپنیاں مختلف منڈیوں میں تنوع لانے کے لئے دبئی کو نہ صرف اپنی ٹیکنالوجی اور خدمات کے تجرباتی مرکز کے طور پر استعمال کر رہی ہیں بلکہ اسے پورے افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا اور یہاں تک کہ برِصغیر تک رسائی کے ایک دروازے کے طور پر بھی دیکھ رہی ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نادر البستاکی، منیجنگ ڈائریکٹر، دبئی فیوچر ڈسٹرکٹ فنڈ

"ہم دیکھ رہے ہیں کہ چینی کمپنیاں یہاں آ رہی ہیں اور اپنی فکری ملکیت (آئی پی) بھی ساتھ لا رہی ہیں۔وہ یہاں اپنے کاروبار قائم کر رہی ہیں اور دبئی کے عالمی تجارتی روابط اور مارکیٹ تک رسائی کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ساتھ ہی ہم یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات سے مقامی آئی پی کو لے کر کس طرح اُسے چین جیسی بڑی منڈی میں پھیلایا جا سکتا ہے۔

سچ کہوں تو میں اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ مزید تعاون کی خواہش رکھتا ہوں۔ دونوں جانب کاروبار کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھاہا جانا چاہئے۔ ہم مستقبل میں اس کے مزید مواقع کے منتظر ہیں۔”

وہ یہاں اپنے کاروبار قائم کر رہی ہیں اور دبئی کے عالمی تجارتی روابط اور مارکیٹ تک رسائی کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

دبئی، متحدہ عرب امارات سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین:

دبئی میں ’’جائٹیکس گلوبل 2025 ‘‘کا 45واں ایڈیشن جاری

یہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی بڑی عالمی نمائشوں میں سے ایک ہے

ایونٹ میں دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت

دبئی حکام کا چین کے ساتھ قریبی تعاون بڑھانے پر زور

چینی کمپنیاں دبئی کو نئی علاقائی منڈیوں کا دروازہ سمجھتی ہیں

افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا تک رسائی کے لئے دبئی آسان راستہ

سعید الجرگاوی دبئی کو چینی کمپنیوں کا  علاقائی مرکز سمجھتے ہیں

نادر البستاکی نے چین اور دبئی کے درمیان مزید شراکت داری پر زور دیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!